Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

مکہ میں 50 خاندانوں کے مکانوں کے کرایوں کی ادائیگی

’مستحق خاندان کے گھروں کے کرایوں کی ادائیگی البر کمیٹی کے تعاون سے کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
حکومتی خیراتی ادارے احسان نے کہاہے کہ مکہ مکرمہ میں 50 مستحق خاندانوں کے مکانوں کا کرایہ ادا کردیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق احسان نے کہا ہے کہ ’یہ کام شرائع میں البر خیراتی کمیٹی کے تعاون سے کیا گیا ہے‘۔
’کمیٹی نے مستحق خاندانوں کے گھروں کا سروے کیا تھا، ان کے حالات سے واقفیت حاصل کی تھی اور اپنی سفارشات سے احسان کو آگاہ کردیا تھا‘۔
احسان نے کہا ہے کہ ’مذکورہ خاندانوں کے معاملات پر غور کرنے کے بعد ان کے گھروں کا کرایہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
دوسری جانب البر کمیٹی نے احسان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عطیات جمع کرنے والوں کے لیے دعائے خیر کی ہے۔
 

شیئر: