Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

الشرقیہ کے سکول میں طالبہ کے دوسری منزل سے گرنے کی تحقیقات

طالبہ کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ اب وہ خطرے سے باہر ہے ( فائل فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے الشرقیہ ریجن میں محکمہ تعلیم کے ترجمان سعید الباحص نے کہا ہے کہ’ ریجن کے سکول میں دوسری منزل سے ایک طالبہ گر کر زخمی ہوئی ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق ترجمان نے کہا کہ ’دوسری منزل سے گرنے والی طالبہ العلیا قریے کے پرائمری سکول میں دوسری جماعت میں زیرتعلیم تھی۔ اسے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ اب وہ خطرے سے باہر ہے‘۔ 
سعید الباحص نے کہا کہ’ دوسری منزل سے طالبہ کے  گرنے کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ لڑکی کے گرنے کے اسباب کا پتہ لگانے کی کوشش ہورہی ہے‘۔ 

شیئر: