Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

کلبھوشن کیس، عالمی عدالت نے حتمی فیصلے تک پھانسی رکوادی

دی ہیگ.. عالمی عدالت انصاف نے ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادو کی سزائے موت کے خلاف ہند کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالت کا فیصلہ آنے تک کلبھوشن کو پھانسی نہیں دی جاسکتی۔عالمی عدالت کے جج رونی اَبراہم نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن کو پاکستانی آرمی ایکٹ کے تحت سزائے موت سنائی گئی جبکہ کلبھوشن کی جانب سے کوئی اپیل دائر نہیں کی گئی۔ پاکستان اور ہند دونوں 28 دسمبر 1977 سے ویانا کنونشن کے رکن ہیں اور کوئی بھی اس سے انکار نہیں کرتا۔ آرٹیکل 1 کے تحت عدالت کے پاس ویانا کنونشن کی تشریح میں تفریق پر فیصلہ دینے کا اختیار ہے۔
 

شیئر: