Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا جائزہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سنیچر کو رابطے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔
سعودی عرب اور ایران کے دلچسپی کے امور کے علاوہ چین کی ثالثی میں طے پانے والے حالیہ معاہدے کی روشنی میں آئندہ کے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

شیئر: