Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

فارمیسی پر ملازم غیر ملکی ممنوعہ گولیاں فروخت کرنے پر گرفتار

 4578 نشہ آور گولیاں اور 30450 ریال برآمد ہوئے ہیں(فوٹو سکرین شاٹ اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے ممنوعہ گولیاں فروخت کرنے والے ایک مصری شہری کو گرفتارکیا ہے۔ وہ مملکت میں اقامہ قانون کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق مصری شہری کے قبضے سے 4578 نشہ آور گولیاں اور 30450 ریال برآمد ہوئے ہیں۔ 
ریاض پولیس نے بیان میں کہا کہ’ مصری شہری ایک فارمیسی میں ملازمت کا ناجائز فائدہ اٹھا کر ممنوعہ گولیاں سپلائی کررہا تھا‘۔
پولیس نے اس حوالے سے رپورٹ ملنے پرملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

شیئر: