Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

امریکی جوڑے نے مملکت میں کیا دیکھا، اقامے کی تجدید اور حج بکنگ سمیت گذشتہ ہفتے سعودی عرب کی اہم خبریں

سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے ناس ایئر کے بیڑے میں نئے جہازوں کے اضافے، امریکی جوڑے کی مملکت سے محبت، گھریلو ڈرائیور کے اقامے کی تجدید، داخلی عازمین حج کی بُکنگ اور نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش سے متعلق خبریں صارفین کی توجہ کا مرکز رہیں۔
ناس ایئر کے بیڑے میں 5 نئے طیاروں کا اضافہ
سعودی فضائی کمپنی ناس ایئرکے فضائی بیڑے میں مزید 5 نئے طیاروں کا اضافہ ہوگیا ہے۔ کمپنی نے اے 330 ایئربس کے 3 اور اے 320 نیو ساخت کے  2 نئے طیارے مل گئے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ناس ایئر کی جانب سے 19 طیاروں کا سودا کیا گیا تھا۔
پروگرام کے مطابق ناس ایئر  کی جانب سے طیارہ ساز کمپنی ایئر بس کے ساتھ 10 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے 120 طیاروں کا سودا کیا تھا۔ مذکورہ سودا علاقے میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ہے۔
مزید پڑھیں

امریکی جوڑے کا کہنا ہے کہ معاشی تبدیلی کے لیے مملکت کا وژن 2030 ناقابل یقین ہے۔ (فوٹو: انسٹاگرام)

سعودی عرب کی قدرتی خوبصورتی سے امریکی جوڑے کی محبت

امریکی جوڑے ایشلے اور ایرک نے2015 میں شمالی کیرولینا سے سعودی عرب منتقل ہونے کے بعد فیصلہ کیا کہ وطن واپسی سے پہلے وہ سعودی عرب اور دنیا کے دیگر ملکوں کو ایکسپلور کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق ایشلے کا کہنا ہے کہ ہم دونوں کو نئی جگہوں کے لیے سفر کرنا اور نئے لوگوں سے ملنا پسند ہے اور اب سعودی عرب ہمارے لیے  ایکسپلور کرنے کے لیے بہترین منزل ہے۔
 شادی سے پہلے ایشلے پولینڈ اور ایرک انڈیا میں رہتے تھے اور بیرون ملک سفر کرنے اور وقت گزارنے کا خیال ان دونوں کو ہمیشہ سے پسند تھا۔
مزید پڑھیں

اقاموں کا اجرا وتجدید سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی ذمہ داری ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر جوازات) 

گھریلو ڈرائیور کا اقامہ پانچ برس کےلیے تجدید ہوسکتا ہے؟

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی ملازمین کے لیے لازمی ہے کہ اقامہ قوانین پر عمل کریں۔ قانونی طورپرغیر ملکی کارکنوں کا اپنے اسپانسر کے علاوہ کسی دوسری جگہ کام کرنا خلاف ورزی ہے۔
اقامہ قوانین کے مطابق غیر ملکی کارکنوں کے اہل خانہ کو جو اقامہ جاری کیاجاتا ہے وہ صرف رہائشی ہوتا ہے۔ اس اقامہ پرملازمت نہیں کی جاسکتی۔
ملازمت کے قوانین کے تحت بنیادی طورپردوطرح کے کارکن ہوتے ہیں جن میں انفرادی اسپانسر کی زیر کفالت اور دوسری قسم کمرشل ملازمین کی ہوتی ہے۔
انفرادی ملازمین میں گھریلو ڈرائیور، خادمہ، چوکیداروغیرہ شامل ہیں جن کے اقاموں کا اجرا وتجدید سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں

وزارت حج و عمرہ اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ 7 ذی الحجہ تک حج بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

داخلی عازمین کب تک حج کی بکنگ منسوخ کراسکتے ہیں؟

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ داخلی عازمین ویب سائٹ اور نسک ایپ کے ذریعے حج کی بکنگ منسوخ کرسکتے ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ ’جن سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے اس سال حج کے لیے کمپنیوں و اداروں میں رجسٹریشن کرائی ہے وہ وزارت کی ویب سائٹ یا نسک ایپ کے ذریعے بکنگ منسوخ کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں ابشر پلیٹ فارم پر جاکر حج پرمٹ منسوخ کرانا ضروری نہیں ہے‘۔
یاد رہے کہ وزارت حج و عمرہ اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ 7 ذی الحجہ تک حج بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں

نشہ آور گولیاں وصول کرنے والے پانچ افراد کو ریاض ریجن میں گرفتار کرلیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

کافی کریمر میں 80 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان مروان الحازمی نے کہا ہے کہ’ 80 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے‘۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ ’سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو منشیات کی سمگلنگ کی اطلاع ملی تھی اور وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے تھے‘۔
 ترجمان نے کہا کہ ’کافی کریمر کے ڈبوں میں  82 لاکھ 80 ہزار 78 نشہ آور گولیاں چھپا کر سمگل کی کوشش کی گئی‘۔
مزید پڑھیں

شیئر: