Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

افغانستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں آٹے کی بوریاں تقسیم

آٹے کی بوریوں کی تقسیم سے تین ہزار افراد نے فائدہ اٹھایا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے افغانستان کے صوبے غور کے فیروز کوہ شہر میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں  میں آٹے کی 500 بوریاں تقسیم کی ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق آٹے کی بوریوں سے تین ہزار افراد نے فائدہ اٹھایا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات افغانستان کے مختلف صوبوں اور شہروں میں سیلاب زدگان کو درپیش بحران سے نکالنے اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کرکے ان کا معاشی بوجھ میں کمی کی مہم چلائے ہوئے ہے۔ 

یمن میں عالمی خوراک پروگرام کو 24 ہزار ٹن گندم فراہم کی ہے( فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے عدن کمشنری میں عالمی خوراک پروگرام کو 24 ہزار ٹن گندم فراہم کی ہے جسے  یمن کی چھ کمشنریوں میں نقل مکانی کرنے والے  نادار خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ 
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کے ڈائریکٹر برائے عدن صالح الدیبانی نے  کہا کہ گندم فلور مل کے حوالے کی جائے گی۔ اس سے انتہائی ضرورت مند خاندانوں کی بنیادی خوراک ضروریات پوری ہوں گی۔
دوسری جانب شاہ سلمان مرکز کی فنڈنگ سے گزشتہ ہفتے شمالی لبنان کے المنیہ علاقے میں فلاحی تنظیم سبل السلام نے 79 امدادی آپریشن مکمل کیے۔
علاوہ ازیں ہسپتالوں سے مریضوں کو گھر لانے  لے جانے اور المنیہ شہر میں ٹریفک حادثات کے دوران زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ 

شیئر: