مملکت میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
سعودی عرب میں سونے کے نرخوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
عاجل ویب سائٹس کے مطابق سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹوں میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان پایا گیا۔
مملکت کے مختلف ریجنز میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 244.94 ریال رہی جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونا 224.53 ریال میں فروخت ہوا۔
21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 214.33 ریال، 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 183.71 ریال رہی۔
گولڈ مارکیٹ میں 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 142.88 ریال جبکہ 12 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 122.47 ریال رہی۔
ایک کلو سونے کی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار 940 ریال رہی جبکہ ایک اونس سونا 7618 ریال میں فروخت کیا گیا۔