Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
تازہ ترین

چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کی صلاحیت ہے،انضمام

لاہور... چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستا نی کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہمارا ٹارگٹ صرف ہند کو شکست دینا نہیں بلکہ چیمپیئنز ٹرافی جیتنا بھی ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی 2004 میں میری کپتانی میں انگلینڈ کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ہندکو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی ہم دوبارہ سے جیت سکتے ہیں۔ دورہ ویسٹ انڈیز میں ملنے والی کامیابی تمام کھلاڑیوں کے مورال میں اضافے کا سبب بنی ہے۔ سب کھلاڑی انگلینڈ میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لئے پرجوش ہیں۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ میں ہندکے خلاف ریکارڈ اچھا نہیں رہا لیکن چیمپئینز ٹرافی میں گرین شرٹس کا ماضی بہتر ہے۔ 

 

شیئر: