Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان سے گواٹیمالا کے وزیر خارجہ کی ملاقات

’سعودی عرب اور گواٹیمالا کے درمیان تعلقات کے فروغ کا جائزہ لیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے گواٹیمالا کے وزیر خارجہ ماریو بیکارو نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات کیریبین ممالک کانفرنس کے ضمن میں ہوئی ہے جس میں سعودی وزیر خارجہ بھی شریک ہیں۔
دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور گواٹیمالا کے درمیان تعلقات کے فروغ کا جائزہ لیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہم تعاون اور مختلف شعبوں میں تجربات کے تبادلے کے علاوہ مشترکہ مفادات کے حصول کے موضوع پر بھی گفتگو کی ہے۔
 

شیئر: