ریاض۔۔۔۔آسٹریا میں سعودی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ یکم اکتوبر2017سے آسٹریا کا سفر کرتے وقت حجاب پر پابندی کا احترام کریں۔ آسٹریا کی پارلیمنٹ نے پبلک مقامات پر چہرے ڈھکنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ یکم اکتوبر 2017سے عملدرآمد ہوگا۔ جو خاتون بھی نقاب میں نظر آئے گی اس پر جرمانہ ہوگا۔