Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

طائف : بارش کا پانی ملنے پرپٹرول اسٹیشن بند

طائف۔۔۔۔وزارت تجارت نے طائف میں بارش کا پانی پٹرول میں مل جانے پر پٹرول اسٹیشن بند کردیا۔آلودہ پٹرول کے باعث 4گاڑیاں بند ہوگئی تھیں۔مالکان نے طائف کے الشہداء محلے میں واقع پٹرول اسٹیشن سے ٹنکیاںبھروائی تھیں۔انہوں نے وزارت تجارت میں شکایت درج کرائی کہ پٹرول اسٹیشن پر ٹینکوں کے کور ٹوٹے ہوئے ہیں جن سے بارش کا پانی ٹینک میں جارہا ہے۔ وزارت تجارت کے افسران نے فوری کارروائی کرکے اسٹیشن سے نمونے لئے اور شکوک صحیح ثابت ہوجانے پر پٹرول اسٹیشن بند کرادیا۔

شیئر: