ریاض۔۔۔۔۔پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے نئی قومی عسکری صنعتوں کی کمپنی کے قیام کا اعلان کردیا۔نائب ولیعہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اس سے ملک کی مجموعی پیداوار پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے۔یہ کمپنی سعودی وژن 2030کے اہم عناصر پر مشتمل ہوگی۔ یہ کمپنی اعلیٰ ترین عالمی معیار کے مطابق فوجی مصنوعات اور خدمات مہیا کریگی۔اس کی بنیادی پونجی 14ارب ریال سے زیادہ ہوگی۔5ارب ریال سے زیادہ عسکری صنعتوں پر ریسرچ اور انہیں جدید تربنانے پر خرچ کئے جائیں گے۔ 70000سے زیادہ ملازمت کے مواقع مہیا ہونگے۔انجینیئرنگ اور ترقی یافتہ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والوں کو فائدہ ہوگا۔40ہزار براہ راست اور30ہزار سے زیادہ بالواسطہ ملازمتیں فراہم ہونگی۔اس کے تحت چھوٹی اور درمیانے درجے کی سیکڑوں کمپنیاں قائم ہونگی۔مملکت کے تمام علاقوں میں قائم ٹیکنالوجی و ٹیکنیکل کالجوں اوریونیورسٹیوں کے طلبہ کیلئے بڑے پیمانے پر تعلیمی و تربیتی پروگرام نافذ کئے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ سعودی اس کمپنی میں کام کرسکیں۔