Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

جدہ ایئر پورٹ پر رمضان اور عید کی تعطیلات کے دوران 44 لاکھ افراد کو سفر کی سہولت

سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران گیارہ ملین افراد نے سفر کیا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں ’مطارات جدہ‘ کمپنی نے کہا ہے  کہ ’اس سال عمرہ  سیزن کا آپریشنل پلان کامیاب رہا ہے۔44 لاکھ افراد کو رمضان اور عید الفطر کی تعطیلات میں سفر کی سہولت فراہم کی گئی‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مطارات جدہ کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین ایمن ابو عباۃ نے بیان میں کہا کہ ’ رواں عمرہ سیزن میں کئی نئے اقدامات کیے گئے ۔عمرہ زائرین کی تمام کارروائی تیزی سے نمٹانے اور امیگریشن اینڈ کسٹم زون میں انتظار کا دورانیہ کم کرنے میں مدد ملی ہے‘۔
ایمن ابو عباۃ کا کہنا تھا کہ ’جدہ ایئرپورٹ پر رمضان اور عید الفطر کی تعطیلات کے دوران  44 لاکھ سے زیادہ افراد کوآمد ورفت کی سہولت فراہم کی گئی۔ 28 ہزار پروازویں آپریٹ کی گئی ہیں۔ 79 لاکھ بیگ منتقل کیے گئے۔ ایئر کارگو کا مجموعی حجم اس دوران 30 ہزار ٹن تک پہنچ گیا‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’جدہ ایئرپورٹ نے بہترین آپریشنل نمبر رکارڈ کرائےہیں ۔ سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران تقریبا گیارہ ملین افراد نے سفر کیا جو 2022  کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں تقریبا 99 فیصد زیادہ ہے۔ 2022 کی پہلی سہ ماہی میں  5.6 ملین افراد نے سفر کیا تھا‘۔ 
 ’10 رمضان مطابق یکم اپریل 2023 کو جدہ ایئرپورٹ سے ایک لاکھ 43 ہزار افراد نے سفر کیا جو ایک ریکارڈ  ہے‘۔
مطارات جدہ کمپنی کے  چیئرمین نے بتایا کہ ’27 سے زیادہ سرکاری و نجی اداروں کے نمائندہ، 20 ہزار اہلکاروں نے  زائرین کو سہولتیں فراہم کیں۔ ایئرپورٹ کے تمام ٹرمینلز پر مطلوبہ انتظامات کیے گئے تھے‘۔

شیئر: