Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

 رونالڈو کی ریاض میں ہسپانوی ریسٹورنٹ کے لیے تشہیر

پرتگالی فٹبالر کا سعودی عرب کی فٹ بال کلب النصر ایف سی کے ساتھ معاہدہ ہے۔ فوٹو عرب نیوز
عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ریاض میں قائم ہسپانوی ریسٹورنٹ کی تشہیر کے لیے مسکراتے ہوئے اپنی تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عالمی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے بھی سال رواں کے شروع میں ریاض میں کھلنے والے اس ریستوران کے فروغ کے لیے یہاں کا دورہ کیا تھا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تشہیری تصویر کے کیپشن میں ریسٹورنٹ کے شاندار نظاروں کا بھی ذکر کیا ہے۔
رونالڈو کی ان تصویروں میں پرتگالی فٹبالر جوز سیمیڈو اور سپورٹس ایجنٹ ریکارڈو ریگوف بھی نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی عرب کی معروف فٹ بال کلب النصر ایف سی  کے ساتھ معاہدہ کرانے کا سہرا  بھی ان کے سر ہے۔
ریاض کے اہم تاریخی اور ثقافتتی مرکز الدرعیہ ڈسٹرکٹ میں الطریف کے علاقے میں البیجری سیاحتی مرکز کے انتہائی خوبصورت اور پریمیم ڈائننگ ایریا میں یہ ہسپانوی ریسٹورنٹ قائم کیا گیا ہے۔

شیئر: