Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

امارات اورجبوتی کے سفراءسے سفیر پاکستان کی ملاقاتیں

پاکستانی سفیر اماراتی سفیر سے ملاقات کرتے ہوئے
پاکستانی سفیر جبوتی کے سفیر سے ملاقات کررہے ہیں
خان ھشام بن صدیق کی کامیاب سفارتکاری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
ریاض (جاوید اقبال) سفیر پاکستان وائس ایڈمرل (ر) خان ھشام بن صدیق نے گزشتہ دنوں مملکت میں متعین متحدہ عرب امارات، ترکی اور جبوتی کے سفراءسے ملاقات کی۔ پاکستانی سفیر نے مملکت میں متعین متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد سعید محمد الظاہری سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت ہوئی۔ میزبان نے سفیر پاکستان کو اپنے دفتر میں خوش آمدید کہتے ہوئے مملکت میں انکے خوشگوار قیام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ خان ھشام بن صدیق نے میزبان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ دریں اثناءسفیر پاکستان وائس ایڈمرل (ر) خان ھشام بن صدیق نے مملکت میں متعین جبوتی کے سفیر اور سفراءکے ڈین ضیاءالدین سعید بامخرامہ سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ سفیر بامخرامہ نے خان ھشام بن صدیق کے مملکت میں خوشگوار قیام اور انکی کامیاب سفارتکاری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سفیر پاکستان نے میزبان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ اسی روز سفیر پاکستان نے ترکی کے سفیر یونس ڈیمریر سے بھی انکے دفتر میں ملاقات کی ۔ دونوں سفراءنے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اور ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شیئر: