وزارت ماحولیات کی کارروائی ، 7 غیرآباد کنویں بند
غیرآباد یا خشک کنویں کے بارے میں وزارت کے ٹول فری نمبرپرمطلع کریں(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت ماحولیات پانی وزراعت کا کہنا ہے کہ مکہ ریجن کے علاقے ’بحرہ‘ میں وزارت کی تفتیشی ٹیموں نے 7 خشک کنوئیں بند کردیئے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق ادارہ پانی وزراعت کے ریجنل ڈائریکٹر عبدالرحمان نے بتایا کہ بحرہ کے علاقے میں مختلف مقامات پر7 غیرآباد کنوئیں تھے جن کی نشاندہی وزارت زراعت و پانی کی تفتیشی ٹیموں نے کی تھی۔
مذکورہ کنوؤں میں سے بیشترایسے تھے جن کا پانی خشک ہوچکا تھا جبکہ بعض کنوئیں وہاں آنے والوں کے لیے نقصان کا باعث بھی ہوسکتے تھے۔
تفتیشی ٹیم کی نشاندہی اوررپورٹ پرتمام کنوؤں کو بند کردیا گیا تاکہ وہاں آنے والوں کی حفاظت وسلامتی کویقینی بنایا جاسکے۔
اس ضمن میں ریجنل ڈائریکٹر نے مزید کہا ہے کہ شہری اوریہاں رہنے والے غیرملکی اگرکوئی ویران اورغیرآباد ایسا کنواں دیکھیں جس کی منڈیربھی نہ ہو اوروہ لوگوں کےلیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے اس کے بارے میں ادارے کے ٹول فری نمبر939 پراطلاع فراہم کریں۔