Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ گرمی مکہ میں رہی

ابھا میں درجہ حرارت سب سے کم رہا جہاں پارہ 15 ڈگری تک پہنچا (فوٹو، ٹوئٹر)
قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مکہ میں گرمی سب سے زیادہ جبکہ ابھا میں درجہ حرارت سب سے کم ریکارڈ کیا گیا۔
موسمیات کے قومی مرکز کی جانبے سے جاری موسمی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سنیچر کے روز مکہ میں درجہ حرارت 41 ڈگری ریکارڈ کیاگیا جو مملکت کے دیگرشہروں میں سب سے زیادہ تھا۔
مدینہ منورہ ، بریدہ ، وادی الدواسر اور شرورہ میں پارہ 39 ڈگری جبکہ ریاض ، جازان ، القنفذہ ، العلا ، الاحسا اور حفرالباطن میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے کم درجہ حرارت ابھا میں رہا جہاں پارہ زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ دوسرے نمبرپرالباحہ رہا جہاں درجہ حرارت 16 اورالقریات میں 19 ریکارڈ کیا گیا۔

شیئر: