Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

حج پروازیں، ڈیجیٹل ویزہ سروس اور ماسکو میں سعودی سائیکلسٹ سمیت سعودی عرب میں مقبول ہونے والی خبریں

گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں حج پروازوں، عازمین کے لیے حج پرمٹ، مملکت کی سات ممالک کے لیے نئی ڈیجیٹل ویزہ سروس اور سعودی سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی ورکروں کے لیے تربیتی پروگرام  شروع کرنے سے متعلق خبریں قارئین کی توجہ کا مرکز رہیں۔

سعودی عرب کی 7 ممالک کے لیے ڈیجیٹل ویزا سروس

سعودی عرب نے انڈیا اور بنگلہ دیش سمیت 7ممالک کے لیے تجرباتی طورپر ڈیجیٹل ویزے کااجرا شروع کردیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے پاسپورٹ پر ویزہ سٹیکرکے بجائے (کیو آر کوڈ) ویزہ سسٹم شروع کیا ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ویزے کا اجرا قونصلر سروسز کا معیار بلند کرنے والے بڑے پروگرام کا حصہ  ہے۔
مزید پڑھیں

فہد الیحیٰی سائیکل پر پہلا سفر الدوادمی سے القصیم کا کیا تھا۔ (فوٹو: سعودی چینل)

ریاض سے ماسکو جانے والا سعودی سائیکلسٹ 

سعودی سیاح فہد الیحیٰی نے مملکت سے ماسکو تک کا سفر سائیکل پر کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ 
سعودی چینل کے معروف پروگرام ’صباح السعودیہ‘ (صبح سعودی عرب) کو انٹرویو دیتے ہوئے الیحیٰی نے مزید بتایا کہ بچپن ہی سے انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بننے کا شوق تھا۔
’خواہش تھی کہ میں کوئی ایسا کام کروں جس پر نام گنیز بک میں شامل ہوجائے۔
مزید پڑھیں

سعودی لیبر اتاشی کا کہنا ہے کہ ’ہم پروفیشنل پاکستانی ورکرز کی تربیت کے لیے کچھ پروگرام شروع کر رہے ہیں۔‘ (فوٹو: اردو نیوز)

سعودی عرب جلد پاکستان میں ورکرز کی تربیت کا پروگرام شروع کرے گا: لیبر اتاشی

پاکستان میں سعودی عرب کے سینیئر سفارت کار ماجد بکر بکر کا کہنا ہے کہ ’سعودی کمپنیاں پاکستان سے ہنرمند افراد کو بلانا چاہتی ہیں کیونکہ وہاں پر بہت زیادہ کام ہو رہے ہیں اور ورکرز کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔
ماجد بکر بکر، جو پاکستان میں سعودی عرب کے لیبر اتاشی ہیں، نے ایک خصوصی گفتگو میں اردو نیوز کو بتایا کہ ’پاکستانیوں کو سعودی عرب میں بطور محنتی ورکر کے جانا جاتا ہے اور وہ اچھے اور تربیت یافتہ کارکن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’پاکستانی کارکنوں کی سہولت اور انہیں سعودی عرب پہنچنے سے پہلے متعلقہ شعبوں میں تربیت دینے کے لیے سعودی عرب پاکستان کے اندر کئی منصوبے شروع کرنے والا ہے۔
مزید پڑھیں

اندرون و بیرون مملکت سے زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پیشگی انتظامات کیے جائیں گے۔ (فائل فوٹو: سعودی ٹی وی)

داخلی عازمین کے لیے 56 ہزار پرمٹ جاری

سعودی عرب کے نائب وزیر حج و عمرہ عبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ داخلی عازمین کو 56 ہزار سے زیادہ حج پرمٹ جاری کردیے گئے۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مشاط نے مزید کہا کہ ذی الحجہ تک باقی رہ جانے والی نشستوں کے لیے حج پرمٹ کے لیے درخواستوں کا اندراج جاری رہے گا۔ 
مزید پڑھیں

آٹھ ہزار سے زیادہ پائلٹ حج پروازوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

السعودیہ ایئر کا حج آپریشن کے لیے معاہدہ، 164 طیارے مختص

سعودی فضائی کمپنیوں کے گروپ  نے اس سال حج موسم  1444ھ کے حوالے سے اپنا آپریشنل پروگرام جاری کردیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس سال سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) ادیل ایئر اور پرائیویٹ سعودی ایئرلائن کے ذریعے دنیا کے مختلف ممالک سے 12 لاکھ سے زیادہ نشستیں عازمین حج کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ 164 طیارے حج آپریشن کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں۔
عازمین حج کو سو سے زیادہ شیڈول ہوائی اڈوں اور14سیزنل ہوائی اڈوں سے سفر حج کرایا جائے  گا۔
مزید پڑھیں

پہلی حج پرواز ملائیشیا سے مدینہ منورہ 21 مئی 2023 کو پہنچے گی۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

سعودیہ ایئر کی پہلی حج پرواز کب اور کہاں سے آئے گی؟

سعود ی عریبین ایئر لائنز (السعودیہ) کے چیف ایگزیکٹیو برائے حج و عمرہ عامر آل خشیل نے کہا ہے کہ اس سال السعودیہ ائیرکی پہلی حج پرواز ملائیشیا سے مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یکم ذی قعدہ 1444ھ مطابق 21 مئی 2023 کو پہنچے گی۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو میں آل خشیل نے مزید کہا کہ السعودیہ کی آخری حج پرواز 15 محرم 1445ھ مطابق 3 اگست 2023 کو انڈونیشیا کے لیے روانہ ہو گی۔
مزید پڑھیں

شیئر: