Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

داخلی عازمین کے لیے 56 ہزار پرمٹ جاری

ذیالحجہ تک باقی رہ جانے والی نشستوں پرپرمٹ جاری کیے جائیں گے(فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی عرب کے نائب وزیر حج و عمرہ عبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ داخلی عازمین کو 56 ہزار سے زیادہ حج پرمٹ جاری کردیے گئے۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مشاط نے مزید کہا کہ ذی الحجہ تک باقی رہ جانے والی نشستوں کے لیے حج پرمٹ کے لیے درخواستوں کا اندراج جاری رہے گا۔ 
انکا کہنا تھا کہ سعودی شہری ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے مکمل صورتحال دریافت کرسکتے ہیں۔
نائب وزیرحج نے کہا کہ داخلی عازمین کے حوالے سے جو انتظامات کیے جارہے ہیں وہ اعلی قیادت کی ہدایت کے عین مطابق ہیں ہمیں کہا گیا ہے کہ اندرون و بیرون مملکت سے زائرین کو جملہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پیشگی انتظامات رکھے جائیں۔ 

شیئر: