راولپنڈی.. پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور سیز فائر کی ہندوستانی خلاف ورزیوں سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو آگاہ کیا اور احتجاج ریکارڈ کرایاہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کوایل او سی کی تازہ صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ہندنے 10، 13 اور 16 مئی کو ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں چھوٹے، خودکاراور بھاری ہتھیاراستعمال کئے گئے۔ ہندوستانی فوج نے کوٹ کوترا، کیرالہ سیکٹر، سبز کوٹ، بردہ، ٹنڈر، کھوئی رٹہ سیکٹر پر جارحیت کی۔ ایک شہری جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے ۔