Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

پاکستانی شہریوں کی ویزہ درخواستوں کا عمل 60 دنوں میں مکمل کریں گے: کینیڈین وزیر

ویزہ کی درخواستوں کا عمل مکمل ہونے کے عمل کی مدت 802 دن نہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
کینیڈا کی وزارت برائے امیگریشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی ویزہ کی درخواستوں کا پراسیس 60 دنوں میں مکمل کیا جائے گا۔
جمعے کو اپنی ایک ٹویٹ میں کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن شان فریزز کا پاکستانی شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’نئے درخواست گزاروں کے لیے ویزہ کی درخواستوں کا عمل مکمل ہونے کے عمل کی مدت 802 دن نہیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس وقت ایک مکمل شدہ عارضی رہائش کی ویزہ درخواست کا پراسیس مکمل ہونے کی مدت 90 دن ہے اور ہم مستقبل قریب میں اس مدت کو 30 دن تک لانا چاہ رہے ہیں۔‘
شان فریزر کے مطابق ان کی حکومتی ویب سائٹ پر ویزہ کی درخواست کا پراسیس مکمل ہونے کی مدت 802 اس لیے آ رہی ہے کیونکہ کینیڈا کی حکومت اس وقت اُن پُرانی ویزہ کی درخواستوں کا پراسیس مکمل کر رہی ہے جو کرونا وائرس کے دنوں میں بارڈر بند ہونے کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ سکیں تھیں۔
کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم نے پاکستانیوں کی عارضی ویزہ کی درخواستوں کا بیک لاگ 55 ہزار سے کم کر کے 15 ہزار تک کردیا ہے۔‘

شیئر: