Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

فضائی ایمبولینس سے سعودی مریضہ کی مملکت منتقلی 

سعودی وزارت دفاع کے ماتحت فضائی ایمبولینس نے جنیوا سے ایک سعودی مریضہ کو ریاض منتقل کردیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جنیوا میں سعودی قونصل خانے کی جانب سے جاری بیان میں اطمینان دلایا ہے کہ قونصل جنرل اور سعودی افیئر سیکشن کے سربراہ نے مریضہ کی منتقلی کی کارروائی اپنی نگرانی میں کرائی۔
خاتون کی حالت بگڑ گئی تھی جس کی بنیاد پرانکا علاج مملکت میں کرایا جائے گا۔ 
جنیوا میں سعودی قونصل خانے نے کہا کہ اعلی قیادت کی ہدایت پر فضائی ایمبولینس کے ذریعے خاتون کو جنیوا سے سعودی عرب منتقل کیا گیا۔ 

شیئر: