Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

عرب ممالک میں عیدالاضحی 28 جون کومتوقع

18 جون کو ذوالحجہ کا چاند دکھائی دینے کا امکان ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
خلیجی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ، امارات ومتعدد عرب ممالک میں ذوالحجہ کا چاند 18 جون کودیکھا جاسکے گا۔ عیدالاضحی 28 جون کو متوقع ہے۔
سبق نیوز نے خلیجی ماہرین فلکیات کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ علم فلکیات کے حساب سے 19 جون کو ذوالحجہ کی یکم تاریخ ہوگی جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ بروز منگل 27 جون اوربروز بدھ عیدالاضحی 28 جون کو ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے مملکت میں سال ہجری کے قمری مہینوں کا تعین رویت ہلال کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ چاند دیکھے جانے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد چاند دیکھنے والے اس امر کی گواہی عدالت عظمی کودیتے ہیں جس کے بعد سرکاری سطح پرچاند دیکھے جانے کا اعلان کیاجاتاہے۔

شیئر: