Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

خواتین کے لیے منصوعی ذہانت کا تربیتی پروگرام

28 ممالک کی ایک ہزار خواتین کو ٹریننگ دی جائے گی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
  ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سعودی اتھارٹی (سدایا) نے گوگل کلاؤڈ کے تعاون سے ایک ہزار خواتین کے لیے ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس ٹریننگ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ یہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔ 
الشرق الاوسط کے مطابق پروگرام  30 اگست 2023 تک جاری رہے گا۔ اس کے تحت 28 ممالک کی ایک ہزار خواتین کو 16 ٹرینرز ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس کی ٹریننگ دیں گے۔ 
سدایا کا کہنا ہے کہ پروگرام اپنے دو مرحلوں میں دو گروپوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ ٹیکنالوجی کی ماہر خواتین اور غیر ماہر خواتین کو الگ الگ ٹریننگ دی جائے گی۔ یہ ٹریننگ کلاسز مفت ہوں گی۔ خواتین کو کلاؤڈ انجینیئر، ڈیٹا انجینیئر اور کلاؤڈ بزنس یا کلاؤڈ مشین انجینیئر کی ٹریننگ دی جائے گی۔ 

شیئر: