Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عمرہ کے دوران انڈین زائرکی حرکت قلب بند

متاثرہ زائرکی حرکت قلب الیکٹریک شاک کے ذریعے بحال کی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
مسجد الحرام میں متعین ہلال احمر کی ٹیم نے عمرے کی ادائیگی کے دوران انڈین زائرکوبروقت طبی امداد فراہم کرنے سے اس کی حرکت قلب بحال ہوگئی ۔
سعی (صفا ، مروہ) کے دوران زائرکی طبعیت اچانک بگڑجانے پراسے فوری طورپرطبی امداد فراہم کی گئی۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ڈاکٹرمصطفی بلجون نے بتایا کہ ہلال احمرکے کنٹرول روم میں اطلاع ملی تھی کہ صفا اورمروہ کے درمیان سعی کرتے ہوئے ایک عمرہ زائر بے ہوش ہوگیا ہے اور اس کے دل کی حرکت بند ہوگئی ہے۔ 
ڈاکٹرمصطفی نے بتایا کہ فوری طور پر میڈیکل  ٹیم جائے وقوعہ روانہ  کردی گئی۔ معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ عمرہ زائر بے ہوش اوراس کا بھی تنفس بند ہے ۔
ڈاکٹر بلجون نے توجہ دلائی کہ فوری طور پر میڈیکل ٹیم نے الیکٹرک شاک کے ذریعے عمرہ زائر کے دل کی حرکت بحال کی اور پھر اسے اجیاد جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں اس کاعلاج مکمل کیا جارہا ہے۔ 

شیئر: