Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

دنیا کی ننھی بچی کے دل کا آپریشن

اودے پور۔۔۔۔پیدائش کے وقت دنیا کی سب سے کم وزن470گرام کی بچی کا ڈاکٹروں نے دل کا آپریشن کیا۔اس کی پیدائش 15دن پہلے ہی ہوئی ہے وہ ہتھیلی جتنی بڑی ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی والدہ نے 28ویں ہفتے میں اسے جنم دیا ہے۔اس کی آنکھیں ابھی کھلی بھی نہیں،پھیپھڑے بھی پوری طرح نہیں بنے۔کھال بھی بہت صاف شفاف ہے لیکن اسے دل کی بیماری لاحق ہے۔اس کی یہ سرجری طبی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی اور خاص طور پر راجستھان کیلئے ۔اب یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ کمزور اور چھوٹے بچوں کا بھی آپریشن کیا جاسکتا ہے۔باپ کا کہنا ہے کہ اسکی بچی کا وزن اب600گرام ہوچکا ہے۔ اسے سانس کی بیماری لاحق تھی کیونکہ دل کو جانیوالی 2بڑی شریانیں آپس میں جڑی ہوئی تھیں۔عام طور پر جب تک بچہ ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے یہ شریانیں جڑی ہوتی ہیں اور ولادت کے وقت خود بخود علیحدہ ہوجاتی ہیں۔اگر بعض کیسزمیں علیحدہ نہیں بھی ہوتیں تو دواؤں سے علیحدہ کیا جاتا ہے۔ دوائیں بھی کام نہ کریں تو آخری چارہ کار کے طور پر آپریشن کرانا پڑتا ہے۔

شیئر: