Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

منشیات کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

نشہ آورگولیاں برآمد کیے جانے والے اوونز میں چھپائی گئی تھیں(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب کی البطحا چیک پوسٹ پر کسٹم اتھارٹی کے حکام نے کہا ہے کہ بھاری مقدار میں نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق نشہ آورگولیاں ایک ٹرک پر لدے ہوئے بڑے اوونز میں چھپا کرسمگل کی جارہی تھی۔
ٹرک البطحا چیک پوسٹ پہنچا تھا جہاں متعلقہ حکام نے جدید ترین سیکیورٹی ٹیکنالوجی کے ذریعے درآمد کیے جانے والے اوون کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ ان کے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے نشہ آور گولیوں کی بڑی مقدار رکھی ہوئی ہیں۔ 
کسٹم حکام نے توجہ دلائی کہ نشہ آور گولیاں ضبط کرنے کے بعد محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کردی گئیں اور محکمہ کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے نشہ آور گولیاں وصول کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

شیئر: