Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کراچی میں متحدہ عرب امارات کے ویزا سینٹر کا افتتاح

پاکستان کے شہر کراچی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قونصل خانے میں ویزا سینٹر کا افتتاح ہو گیا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق جمعے کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت الرمیثی کی دعوت پر ویزا سینٹر کا دورہ کیا۔
اس ویزا سینٹر میں 11 کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ سندھ کے درخواست گزاروں کو ویزے کی سہولیات اب یو اے ای قونصلیٹ میں دستیاب ہوں گی۔
’وزیراعلیٰ سندھ نے ویزا سینٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور یو اے ای کے قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو مختلف شعبوں کے حوالے سے آگاہی دی۔‘
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ’امارات کا کراچی میں ویزا مرکز سندھ کے عوام کے لیے یو اے ای میں روزگار کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’سندھ حکومت عرب امارات حکومت کی شکرگزار ہے کہ انہوں نے بہترین ویزا مرکز قائم کر کے سندھ کے عوام کو سہولت فراہم کی۔‘

شیئر: