Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

عسیرریجن کے عقبہ شعار میں حادثہ تین افراد زخمی

ٹرکوں میں تصادم آمنے سامنے سے ہوا(فوٹو، ٹوئٹر)
شمالی ابہا میں واقع ’شعار’ درے میں دو ٹرکوں کے درمیانے آمنے سامنے سے تصادم کے باعث 3 افراد زخمی ہوگئے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق شعار درہ 4 ماہ کے لیے بند کیے جانے سے قبل دو ٹرکوں میں آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی۔ دو زخمیوں کی مرہم پٹی موقع پر ہی کردی گئی جبکہ تیسرے کو ابتدائی امداد کے بعد ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ 
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹرک چڑھائی سے اترتے وقت ٹریک سے اتر گیا تھا۔ جس کی وجہ سے ڈرائیور ٹرک پرقابو نہیں پاسکا تھا۔ 
محکمہ شہری دفاع، محکمہ ٹریفک اورمتعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے ٹریفک حادثے کے حوالے سے ضروری کارروائی کی۔ فوری طور پر شعار درہ بند کردیا گیا اور گاڑیوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ 

شیئر: