جدہ..... ہند کے 3جنگی جہاز آئی این ایس ممبئی، آئی این ایس ترشول اور آئی این ایس آدتیہ3روزہ دورے پر منگل کو جدہ پورٹ پہنچے۔ یہاں موجودگی کے دوران ان جنگی جہاز وں کے اعلیٰ عہدیدار سعودی عرب کی بحریہ کے حکام کیساتھ پیشہ ورانہ بات چیت اور سماجی تعلقات بڑھانے پر بات کرینگے۔ اسکے نتیجے میں بحر ہند کی ان اہم بحریہ کے درمیان تعاون اور مفاہمت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ جدہ کا دورہ کرنے والے یہ جہاز ہند کی بحریہ کے ویسٹرن نیول کمانڈ کا حصہ ہیں۔ ہند اور سعودی عرب کے درمیان خوشگوار اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ ان میں صدیوں سے اقتصادی اور سماجی اقتصادی تعلقات موجود ہیں۔