پاکستان میں رہ کر پارٹی کیلئے کام کرتا رہونگا، چوہدری فرمان علی سلیم کا عزم
ریاض (ذکاء اللہ محسن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کی جانب سے رکن چوہدری فرمان علی سلیم کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا جس میں بابائے ریاض اسحاق میمن، محمد خالد رانا، ذیشان قاضی، وسیم ساجد، صداقت حسین،یونس ابو غالب، امام بخش اور دیگر نے چوہدری فرمان علی سلیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ پارٹی کی فلاح و بہبود کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔سعودی عرب میں پیپلزپارٹی سے35 سال کی رفاقت میں انہوں نے تمام دوستوں کے ساتھ ملکر کام کیا۔ اس موقع پر فرمان علی سلیم نے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ وہ ہمیشہ دوستوں کی کمی کو محسوس کریں گے اور پاکستان میں رہ کر پارٹی کے لئے کام کرتے رہیں گے کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد عوامی جماعت ہے جس کے دور میں پاکستان نے ترقی کی ہے۔