Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

سعودی ولی عہد سے چاڈ کی عبوری فوجی کونسل کے سربراہ کی ملاقات

مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا ہے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو جدہ میں چاڈ کی عبوری فوجی کونسل کے سربراہ ادریس دیبی نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے پہلووں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے کِئی امور بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد، کابینہ کے رکن ور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح، ایوان شاہی کے مشیراحمد قطان اور چاڈ میں سعودی عرب کے سفیرعامر بن علی الشھری بھی موجود تھے۔

شیئر: