سعودی عرب کا بحرین کے ترقیاتی شعبے میں تعاون کا عزم
سعودی عرب کا بحرین کے ترقیاتی شعبے میں تعاون کا عزم
اتوار 16 اپریل 2023 22:25
بحرین کی الفاتح سٹریٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
عرب ممالک کے آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بندر العبید کی نمائندگی کرتے ہوئے سعودی ڈویلمپنٹ فنڈ نے بحرین کی الفاتح سٹریٹ کے ترقیاتی منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق افتتاحی تقریب بحرین کی وزارت برائے ورکس کے انڈر سیکریٹری شیخ مشعل بن محمد الخلیفہ سمیت دیگر حکام کی موجودگی میں ہوئی۔
الفاتح سٹریٹ کے ترقیاتی منصوبے کو سعودی ڈویلمپنٹ فنڈ کی جانب سے مالی اعانت فراہم کی گئی ہے جس کا مقصد شمال سے جنوب کی طرف ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری لانا ہے۔
منصوبے کا مقصد ترقیاتی شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے(فوٹو: ایس پی اے)
الفاتح سٹریٹ ٹریفک کی سہولت فراہم کرنے والی مرکزی سڑک ہے جو منامہ میں کنگ فیصل سٹریٹ سے شروع ہو کر الجفیر تک جاتی ہے۔ یہ علاقے خلیجی بحرین میں رہائشی اور تجارتی رئیل سٹیٹ کے لیے سرمایہ کاری کے انتہائی مقامات کی نمائندگی کرتے ہیں۔
یہ منصوبہ پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے برادر ممالک کے درمیان موجود ترقیاتی تعاون کا عملی اظہار ہے۔
اس منصوبے کا مقصد سعودی عرب اور بحرین کے درمیان ترقیاتی شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔
سعودی عرب کا مقصد سعودی ڈویلمپنٹ فنڈ کے ذریعے بحرین میں ترقیاتی شعبوں کی حمایت کرنا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات اور قریبی شراکت داری کو مضبوط کیا جا سکے۔