Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کو دھوپ سے بچانے کے لیے چھتریاں تقسیم

زائرین کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے( فوٹو: ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین کی جانب سے مسجد الحرام میں زائرین میں چھتریاں تقسیم کی گئی ہیں تاکہ طواف کے دوران دھوپ کی تمازت سے محفوظ رہ سکیں۔ 
سبق نیوز کے مطابق ادارہ سماجی ورضاکارانہ خدمات کے نگران خالد الشلوی کا کہنا ہے کہ زائرین کی خدمت اور انہیں آسانی پہنچانے کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ 


 ہربرس رمضان اور حج سیزن میں چھتریاں تقسیم کی جاتی ہیں (فوٹو: ٹوئٹر حرمین شریفین)

انہوں نے کہا کہ عمرہ زائرین کی خدمت ہمارے لیے باعث افتخار ہے۔ مسجد الحرام میں آنے والے زائرین کے آرام کےلیے ان میں چھتریاں تقسیم کی جارہی ہیں۔
علاوہ ازیں دیگر خدمات کی فراہمی کےلیے بھی رضاکار مصروف کار ہیں۔ 
واضح رہے ادارہ امورحرمین کی جانب سے ہربرس رمضان اورحج سیزن میں عمرہ زائرین اورعازمین حج میں چھتریاں تقسیم کی جاتی ہیں تاکہ وہ دھوپ سے محفوظ رہ سکیں۔

شیئر: