سعودی ایئرلائن نے سوڈان کے لیے پروازیں معطل کر دیں
’سعودی سفارت خانے اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے حادثے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔‘ (فوٹو: سبق)
سعودی ایئرلائن نے خرطوم ایئرپورٹ پر اپنے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے باعث سوڈان کے لیے تمام پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ایئرلائن کا ریاض جانے والا ایئربس ’A330‘ طیارہ آج صبح خرطوم ایئرپورٹ پرحادثے کا شکار ہوا ہے۔‘
فضائی کمپنی نے کہا ہے کہ ’حادثے کے پیش نظر سعودی ایئرلائن نے تاہدایت ثانی سوڈان سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کردی ہیں۔‘
کمپنی نے کہا ہے کہ ’سوڈان میں سعودی سفارت خانے اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے حادثے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔‘
سعودی ایئرلائن نے کہا ہے کہ ’تفصیلات ملنے پر تمام حقائق سرکاری ذرائع سے شائع کی جائیں گی۔‘