Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کورونا سے شفایابی میں اضافہ نئے کیسز میں کمی

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 225 مریضوں کی تصدیق ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک روز میں کورونا کے مزید 225 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ وائرس سے متاثرہ مزید افراد کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 38 ہزار 117 تک پہنچ گئی۔
عاجل نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے 14 اپریل 2023 بروز جمعہ کو جاری ہونے والےاعداد وشمار کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مملکت کے مختلف ریجنز میں 325 افراد کورونا سے صتحیاب ہوئے جس کے ساتھ ہی اب تک اس مرض سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 23 ہزار622 ہوگئی ہے۔
کورونا سے گزشتہ ایک روز میں کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ مملکت میں اس وقت کورونا کے ایکٹیوکیسز کی تعداد 4 ہزار 859 ہے جن میں سے 79 کی حالت نازک ہے۔

شیئر: