Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

وامی کی جانب سے بوسنیا میں افطاردسترخوان

افطاریروگرام پربوسنیا کا لوگوں نے وامی کا شکریہ ادا کیا(فوٹو، ٹوئٹر)
مسلم نوجوانوں کی عالمی تنظیم ’وامی‘ کی بوسنیا شاخ کی جانب سے روزہ داروں کے لیے افطار مہم جاری ہے۔ غریب خاندانوں کے مصائب میں تخفیف، رحمدلی اور باہمی کفالت  کی اسلامی اقدار کو عملی جامہ پہنانے کی پالیسی کے تحت خواتین و حضرات کے لیے افطار پروگرام بنایا گیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق بوسنیا کے روزہ داروں نے انسانیت نواز سکیم پر وامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ افطارپروگرام کی وجہ سے ماہ مبارک کے دوران ہمیں بڑا سکون اور خوشیاں ملی ہیں۔ 
بوسنیا کے غریب خاندانوں نے رمضان المبارک کے دوران دینی اخوت کے بھرپور مظاہرے پر سعودی عوام و حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی امن، خوشحالی اور استحکام سے سعودی عرب کو ہمیشہ نوازتا رہے۔ 

شیئر: