Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

طائف کے تاریخی علاقے میں پارکنگ فیس میں چالیس فیصد اضافہ 

پارکنگ فیس فی گھنٹہ چھ ریال سے بڑھا کر دس ریال کردی گئی ہے( فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب کے  شہر طائف کے تاریخی علاقے میں گاڑیوں کی پارکنگ فیس میں چالیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق رمضان سے قبل طائف کے تاریخی علاقے میں  پارکنگ فیس فی گھنٹہ چھ  ریال تھی جسے بڑھا کر دس ریال کردیا گیا۔ 
رپورٹ میں کہا گیا کہ’ پارکنگ  فیس نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی اور جرمانے کیے جارہے ہیں۔ گاڑی بھی اٹھوائی جارہی ہے۔
احمد الثقفی نے کہا کہ’ پارکنگ کی ذمہ دار متعلقہ کمپنی نہ صرف خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں پر جرمانے کرے گی۔ گاڑیاں پارکنگ سے اٹھا نے کا سلسلہ بھی جاری رکھے گی‘۔
طائف میونسپلٹی میں مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ کمپنی کو گاڑیاں اٹھانے سے روکا جائے۔

شیئر: