ممبئی۔۔۔۔سی بی آئی نے کہا ہے کہ ممبئی کی 13کمپنیوں نے 2252کروڑ روپے بیرون ملک منتقل کرنے کیلئے بینکوں کا استعمال کیا۔سی بی آئی نے ان کمپنیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔ان میں ایک ٹیکس کنسلٹنسی فرم بھی شامل ہے جو جنوبی ممبئی میں صرف ایک کمرے میں قائم ہے۔ان میں سرکاری افسران کے نام بھی شامل ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق اسٹیلکون پرائیویٹ لمٹیڈ اور اس گروپ کی 12کمپنیوں نے پنجاب نیشنل بینک میں درآمدات کی انٹری کیلئے جعلی بل جمع کرائے تھے۔اس نے صرف پنجاب نیشنل بینک کے ذریعے 187لین دین کی اور 463.74کروڑ روپے باہر بھجوائے۔