نئی دہلی۔۔۔۔۔آپ پارٹی حکومت سے برطرف وزیر کپل مشرا نے اپنی بھوک ہڑتال ختم ہونے کے ایک دن بعد منگل کو کہا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ دہلی اور آپ پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کے خلاف آج منگل کو سی بی آئی کے سامنے کرپشن کے ثبوت پیش کرینگے۔وہ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ایکسس سے بھی اس سلسلے میں رابطہ کرینگے۔ مشرا نے پیر کو چھٹے روز اپنی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال ختم کردی تھی۔ڈاکٹروں نے ان سے کہا تھا کہ جب تک وہ ہڑتال ختم نہیں کرتے انہیں اسپتال سے رخصت نہیں کرینگے ۔ مشرا نے ٹویٹ میں کہا کہ میں صرف پانی پی رہاہوں۔کیجریوال کا کھیل ختم ہوچکا ہے اور انہیں تہاڑ جیل جانے کی تیاری شروع کردینی چاہئے۔انہوں نے اتوار کو پریس کانفرنس میں دھمکی دی کہ اگر کیجریوال نے فوری استعفیٰ نہ دیا تو وہ انہیںکالر سے پکڑ کر تہاڑ جیل لے جائیں گے۔