متعدد شہروں میں آج بھی سکول بند، موسم غیر یقینی
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو مکہ مکرمہ ریجن سمیت مدینہ منورہ، تبوک، الجوف، شمالی حدود، حائل، نجران اور عسیر میں موسم غیر یقینی رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں بارش کے علاوہ مطلع غبار آلود رہے گا۔
غیر یقینی موسم کے باعث آج بھی جدہ سمیت متعدد شہروں میں سکول بند ہیں جبکہ تدریس کا سلسلہ آن لائن جاری ہے۔
آج پیر کو مدینہ منورہ ریجن کے تمام شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے جس کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔