Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

سعودی عرب اور برونائی دارالسلام کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

فیصل بن فرحان نے برونائی دارالسلام کے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو جدہ میں  برونائی دارالسلام کے وزیر خارجہ ایروان یو سف کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان شراکت داری، تعاون کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

سلطنت برونائی دارلسلام کے وزیر خزانہ  بھی ملاقات میں موجود تھے (فوٹو: ایس پی اے)

مشترکہ تشویش کے کئی علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر دوطرفہ تعاون بڑھانے کے  پہلووں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سلطنت برونائی دارالسلام کے وزیر خزانہ  محمد امین لیو عبداللہ سعودی وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔

شیئر: