Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

ملکی ترقی کے لئے کام کررہے ہیں،نواز شریف

  بیجنگ ...وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان اور چین اپنے عوام کی خوشحالی کے لئے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ہانگ زو میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری چی جون سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پاک، چین دوستی فولاد سے مضبوط اور ہمالیہ سے بلند ہے۔ سیکرٹری سی پی سی کمیٹی چی جون نے کہا کہ پاک، چین تعلقات مشترکہ تاریخ اور ثقافت پرمبنی ہیں ۔دونوں ممالک میں معاشی شعبوں میں تعلقات بڑھانے چاہیے۔ دریں اثناءنوازشریف نے ژی جیانگ میں آن لائن شاپنگ پورٹل علی بابا گروپ کے دفاتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ترقی کرتا ملک ہے ۔حکومت عوام کی خوشحالی کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ملکی معیشت کی بہتری اور عوام کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔ 2013 سے حکومت کی وضع کردہ پالیسیوں سے ملک کے معاشی حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔یہ ای کامرس کا دور ہے ،حکومت نے اس پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔ پاکستان میں ای کامرس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے روشن پہلو ہے۔

شیئر: