اسلام آباد.. برطانوی حکام نے ا سلام آباد سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز کے عملے کو کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا تاہم ان کے پاسپورٹ واپس نہیں کئے۔ پی آئی اے اس واقعہ پر احتجاج پر غور کر رہی ہے ۔ ائیرلائن کے ترجمان مشہود تاجور نے اس کی تصدیق کی ہے۔ترجمان کے مطابق پرواز پی کے785 ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچی، لینڈنگ کے بعد مسافر طیارے سے اتر گئے تاہم انتظامیہ نے عملے کو حراست میں لے لیا اورطیارے کی مکمل تلاشی لی۔عملے کے 14 ارکان کو برطانوی انتظامیہ نے کئی گھنٹے تک حراست میں رکھا۔ اس بات کی اطلاع نہیں دی گئی کہ عملے کو حراست میں کیوں لیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی انتظامیہ نے پی آئی اے کے عملے سے سیکیورٹی خدشات پر پوچھ گچھ کی ہے۔