Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

امارات میں ملازمین کی تنخواہیں بینک کے ذریعے ادا کرنے پر رعایتیں

 ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کا ریکارڈ محفوظ ہوجائے گا (فوٹو: امارات الیوم)
امارات کی وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نے کمپنیوں اور اداروں کے مالکان سے کہا ہے کہ ’وہ اپنے ملازمین کی تنخواہیں بینک اکاؤنٹس کے ذریعے ادا کریں‘۔
الامارات الیوم کے مطابق وزارت افرادی قوت نے بیان میں کہا کہ’ جو لوگ اپنے ملازمین کی تنخواہیں بینک اکاؤنٹس کے ذریعے ادا کریں گے انہیں تحفظ اجرت قانون میں اندراج کے حوالے سے رعایتیں دی جائیں گی‘۔
وزارت اماراتائیزیشن کا کہنا ہے کہ’ بینکوں کے ذریعے تنخواہ ادا کرنے کے متعدد فائدے ہیں۔ پہلا یہ ہے کہ ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کا ریکارڈ محفوظ ہوجائے گا‘۔
دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ آجر اور اجیر کے درمیان اچھے تعلقات استوار ہوں گے۔ اجیروں کو مقررہ وقت پر تنخواہ ملتی رہے گی۔ 
ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ملازمین کو شفاف نظام کے تحت آسانی سے تنخواہ وصول ہوتی رہے گی۔

شیئر: