Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

ابوظبی میں اہلیہ کی کار سے 63 ہزار درہم کی ٹریفک خلاف ورزیاں

ابوظبی کی عدالت میں اہلیہ شوہر کے خلاف ثبوت پیش نہیں کرسکی( فائل فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارارت میں ابوظبی فیملی کورٹ نے شوہر کے خلاف اس کی اہلیہ کا 63 ہزار درہم کا دعوی مسترد کردیا۔
الامارات الیوم کے مطابق خاتون نے شوہر سے 63 ہزار درہم دلوانے کےلیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ ’شوہر نے اس کی گاڑی چوری کرکے ٹریفک خلاف ورزیاں کیں، اسے 63 ہزار درہم جرمانے کے طور پر ادا کرنا پڑ رہے ہیں، یہ رقم دلوائی جائے‘۔
عدالت نے دعوی یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ اس نے اس بات کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا کہ اس کی گاڑی شوہر نے چوری کی تھی اور ٹریفک خلاف ورزیاں اس کی لاعلمی میں ہوئی ہیں۔ 

شیئر: