Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

جازان کورنیش کا واکنگ ٹریک لوگوں کی توجہ کا مرکز

واکنگ ٹریک پرافطارسے قبل لوگ چہل قدمی کےلیے آتے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
جازان کورنیش  واکنگ ٹریک رمضان المبارک کے دوران سعودی شہریوں  اور مقیم غیرملکیوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کےمطابق مقیم غیرملکی اور سعودی شہری یہاں کثیر تعداد میں افطار دسترخوان سجا رہے ہیں۔ معتدل آب و ہوا کی وجہ سے اس کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔ 
مقامی شہری اور مقیم غیرملکی افطار سے تقریبا آدھا گھنٹہ قبل یہاں چہل قدمی بھی کرنے لگے ہیں۔ اس حوالےسے ہر روز آنے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ 
متعدد شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے کہا کہ یہاں آکر انہیں اچھا لگ رہا ہے وہ افطار سے قبل چہل قدمی کرکے اپنے اندر نئی توانائی محسوس کررہے ہےیں اور یہاں آکر ان کا وقت اچھا گزر جاتا ہے۔ 

شیئر: