Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
تازہ ترین

شہزادہ محمد بن سلمان ریزرو میں 22 نایاب پرندے چھوڑے گئے

قومی مرکز برائے جنگلی حیات نے شہزادہ محمد بن سلمان ریزرو میں 22 نایاب پرندہ چھوڑے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جنگلی حیات نے  کہا ہے کہ ’چھوڑے جانے والے پرندے جزیرہ عرب میں نایاب ہونے جارہے ہیں‘۔
’چھوڑے جانے والے پرندوں میں تین گد بھی شامل ہیں جو انتہائی نایاب نسل کے ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’چھوڑے جانے والے پرندے قدیم زمانے میں جزیرہ عرب میں موجود تھے‘۔
’جدید ٹریکر سسٹم کے تحت پرندوں کی نگرانی کی جائے گی اور ان کی افزائش کے لیے مناسب ماحول فراہم کیا جائے گا‘۔

شیئر: