Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

انڈونیشیا میں دنیا کے طویل ترین افطار دستر خوان کا اہتمام

وزارت اسلامی امور نے انڈونیشیا میں دنیا کے طویل ترین افطار دستر خوان کا اہتمام کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق إفطار دستر خوان انڈونیشی حکام اور سعودی سفارتخانے کے تعاون سے بچھایا گیا ہے۔
انتظامیہ نے کہاہے کہ ’دستر خوان 1200 میٹر طویل تھا جس میں 8000 افراد نے شرکت کی ہے۔
اجتماعی إفطار میں سومطرہ صوبے کے گورنر انجینئر مہیلدی انصاراللہ، سعودی قونصلیٹ میں دینی شعبے کے سربراہ شیخ احمد بن عیسی الحازمی اور مقامی اسلامی تنظیموں سربراہان کے علاوہ سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ہے۔

 

شیئر: